پنجگورسے نوجوان اغواء

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے اسامہ ولد الہی بخش کو اغوا کرکے فرار ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد نے اسامہ اور انکے دوست میر عالم کو گاڑی میں سوار ہونے کو کہا اس دوران اسامہ سوار جبکہ انکے دوست میر عالم بھاگنے کی کوشش کررہا تھا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اغوا کار اسامہ کواپنے ساتھ لے گئے دونوں گرمکان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں