فلم ’ویلکم‘ کا معاوضہ 14 سال بعد بھی نہیں ملا: سنیہل دابی کا انکشاف

بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ویلکم میں مجنو بھائی (انیل کپور) کے قریبی دوست کا کردار ادا کرنے والے آرٹسٹ ‘سنیہل دابی’ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 14 سال بعد بھی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں مل سکا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار سنیہل دابی نے 2007 میں ریلیز کی جانے والی فلم ویلکم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جب بھی انہیں فون کرتا ہوں وہ یہ ہی کہتے ہیں کہ ہاں دیتا ہوں تمہارا پیسہ، دیتا ہوں تمہارا پیسہ۔
اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی انڈسٹری ہے، اب وہ مجھے کسی فلم کے 10 کروڑ روپے ہی کیوں نا دیں، میں ان کی کسی فلم میں کام نہیں کروں گا، فیروز بھائی زبان دیتے ہیں اور پھر اپنی ہی زبان سے پھر جاتے ہیں۔
سنیہل دابی نے انکشاف کیا کہ صرف ویلکم ہی نہیں بلکہ ایک اور شیر نامی فلم انہوں نے لکھی تھی جب کہ اس کے کچھ سین بھی عکس بند کروائے تھے، وہ فلم سنجے دت اور ویویک اوبرائے کی تھی جو 85 فیصد مکمل ہونے کے بعد بند کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں