ڈیرہ مراد جمالی تا فیض آباد سڑک منصوبہ ناقص میٹریل و سست روی کی نظر
ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد میں مواصلات و تعمیرات کا ایک سو بارہ کروڑ کا سب بڑا میگا منصوبہ ڈیرہ مرادجمالی تا فیض آباد سڑک ناقص میٹریل سست روی کی نظر سیکریٹری مواصلات تعمیرات کی برہمی کا اظہار کام بند کرنے کاحکم تحقیقات کے لیے کمیٹی کی تشکیل تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نیدورہ ڈیرہ مرادجمالی کے موقع پر قومی شاہراہ این اے 65ڈیرہ مرادجمالی تا فیض آباد سڑک اور ڈیرہ مرادجمالی تاچھتر سڑک نصیرباد کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے قرار دیتے ہوئے معیاری میٹریل پختگی سڑکیں تعمیر کی ہدایت کی تھی زرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکریڑی مواصلات تعمیرات بلوچستان نے اچانک ڈیرہ مرادجمالی تا فیض آباد سڑک پر جاری کام کا معائنہ کیا ٹھیکیدار کے پاس مطلوبہ مشینری انجینئرز اور ماہر ٹیم کے نہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا مذکورہ سڑک پر لاگت ایک سو بارہ کروڑ سے زیادہ ہے پی سی ون کے مطابق معیاری کام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر محکمہ کے آفیسران کو ہدایت جاری کی کہ ٹھیکیدار کو کام بند کرنے کی ہدایت کریں جس پر ایکس ای این نصیر آباد اور انجینئروں میں کھلبلی مچ گئی تھی واضع رہے کہ مواصلات و تعمیرات کے سیکریڑی کی جانب سے بند شدہ کام کو دوبارہ ٹھیکیدار نے شروع کردیا ہے عوامی حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔


