ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم گرفتار
ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود جکھرو ناکو کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص محبت خان کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ایک ملزم منظور کو گرفتار کر لیا وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


