قلات، پولیس کی کارروائی، 17سالوں سے مطلوب شخص دالبندین سے گرفتار
قلات: قلات پولیس کی کارروائی، 17سالوں سے مطلوب شخص دالبندین سے گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی بلوچستان کے احکامات خصوصی کمپئین اشتہاری مفروران کے بارے میں ڈی آئی جی قلات رینج جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی قلات غلام حسین باجوئی ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی، ایس آئی تاج محمد نیچاری و دیگر اہلکاروں نے دالبندین جاکر کارروائی کرتے ہوئے قلات پولیس کو 17سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم حاجی بشیر احمد ولد تاج محمد سکنہ قاضی آباد نوشکی کو دالبندین سے گرفتار کرلیا۔ ملزم قلات پولیس کو مقدمہ نمبر 59/2004بجرم زیر دفعہ 337-Aق۔د 34ت۔پ میں مطلوب تھا۔مزید تفتیش قلات پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


