کوہلو، صوبائی حکومت کی نئی سڑک من پسند گھروں تک محدود

کوہلو: صوبائی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے لوکل روڈز شہریوں کے عزت نفس مجروح کرنے لگے نیو کلی میں بننے والا روڈ چند من پسند گھروں تک محدود تبدیلی سرکار نے تبدیلی کا اعلی مثال قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ بی اینڈ آر کو کروڑوں روپے مختلف لوکل روڈز بنانے کے مد میں محکمہ بی اینڈ آر کو فراہم کئے لیکن ضلع کا سب سے گنجان آباد ٹان ایریا نیوکلی میں ایک کلو میٹر روڈ فراہم کیا یہ روڈ ڈیرہ غازی خان کے مین شاہراہ سے چند میٹر تک ٹکڑوں میں بنا لیا گیا لیکن باقی گھروں کو مکمل نظر انداز کر دئیے تبدیلی سر کار نے کسی گھر کے سامنے دس میٹر بلیک ٹاپ کر لیا تو دوسری جانب کئی گھروں کو نظر انداز کر لیا شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ترقی زندگی میں پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ ایک گھر کے سامنے دس میٹر بنا لیں باقی دس گھروں والوں کو نیچا دکھانے کے لیے چھوڑ دینا کہاں کا تبدیلی ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی خدارا نوٹس لے کر شہریوں کے عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں