گوادر میں بہت سارے ترقیاتی منصوبے حالیہ بجٹ میں منظور کر لئے گئے،جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پہلے دن جو کہا تھا کہ اسمبلی کو عزت دیں اور بجٹ پر بات کریں لیکن اپوزیشن نے اسمبلی کی بے حرمتی، حملہ اور استحقاق مجروح کرنے کے بعد وہی کیا گوادر میں بہت سے ترقیاتی منصوبے حالیہ بجٹ میں منظور کرلئے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کیا جام کمال نے کہا کہ میں پہلے دن سے ایک ہی بات کہہ رہا تھا کہ سڑکوں اور تھانوں کو چھوڑ کر اسمبلی کو عزت دی جائے اور یہاں آکر بجٹ پر بحث ومباحثہ کرے آج وہی کرنا پڑا لیکن افسوس اسمبلی کی بے حرمتی،حملہ اور استحقاق مجروح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے کہ بجٹ لیپس ہوا آج ان کو بھی دیکھئے ہم نے پچھلے تین سالوں میں جو کیا اخراجات فنڈز تمام تر عوام کے سامنے ہے۔
Load/Hide Comments


