عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ڈویژن و اضلاع بنائے جائیں گے،سلیم احمد کھوسہ
کوئٹہ: صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مزید ڈویژن، اضلاع اور سب ڈویژن بنائیں جائیں گے، سرکاری زمینو پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں عوامی مسائل حل اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہے، موجودہ حکومت کے 3سالہ دور میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی جس کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو وسیع رقبے اور آبادی کی مناسبت سے جو دو اضلاع اور ایک ڈویژن کا اعلان کیا وہ کارآمد ثابت ہوگا، مزید ڈویژن اضلاع سب ڈویژن اور تحصیل بنانے کیلئے کارروائی مکمل کردی ہے صرف اعلان باقی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سرکاری املاک حکومت کی پراپرٹی ہے تاہم کسی کو بھی سرکاری زمینوں کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


