افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک اور انتہائی بڑا ہیرا دریافت
گابورون:افریقی ملک بوٹسوانا میں کان کنوں نے ایک اور انتہائی بڑا ہیرا تلاش کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی لوکارا ڈائمنڈ کمپنی کی ڈائریکٹر نسیم لہری نے بوٹسوانا کے دارالحکومت گابورون میں بتایا کہ یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہے اور اس کا وزن 1,174 قیراط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہیرے نے گزشتہ ماہ بوٹسوانا میں ہی ملنے والے ہیرے کی جگہ لے لی ہے جسے اس وقت دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا قرار دیا گیا تھا۔ اس کا وزن 1,098 قیراط تھا۔ اب تک دنیا کا سب سے بڑا ہیرا جنوبی افریقہ میں 1905 میں ملا تھا اور اس کا وزن 3,106 قیراط تھا۔
Load/Hide Comments


