نظریاتی تنظیمیوں کے اندر فلٹریشن کا عمل ضروری ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جمعیت طلبااسلام کے زیر اہتمام 15اور 16جولائی کو منعقد ہونے والا دو روزہ کنونشن کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ اسلام کے سیکرٹری اطلاعات نظام خوستی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کارکن تیاریاں تیز تر کردیں جمہوریت پسندوں کی وحدت وقت کی ضرورت ہے نظریاتی تنظیموں کے اندر فلٹریشن کا عمل ضروری ہے۔تنظیمی کاز کے لئے تربیت یافتہ ورکرز جماعتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ کارکنوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لئے جماعتی قائدین اور سابقین جے ٹی آئی خطاب کرینگے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پروگرام میں صوبہ بھر سے مندوبین شرکت کرینگے۔ تنظیمی کاز کی فعالیت کے لئے دیرپا اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں تنظیمی فکر قربانیوں اور جہد مسلسل کی بدولت منتقل ہوئی ہے جس میں شہدا کے خون کا شامل ہے کسی صورت تنظیمی کاز پر انچ آنے نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں