کوئی طاقت مدارس ومساجد پر پابندی نہیں لگا سکتی،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے آج اگر سیاست میں کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی مقا م ہے تو وہ جمعیت علما اسلام ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر ظالم اورجابر حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آج کے تربیتی کنونشن سے ثابت ہورہا ہے کہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آج ملک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے جس کی اصل وجہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور سلیکٹڈ وزیراعلی بلوچستان ودیگر کو ملک وصوبے پرزبردستی مسلط کیا ہے مدارس کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی کنونشن سے رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین، رکن بلوچستان اسمبلی حاجی اصغر ترین، سید عبدالشکورآغا، تحصیل امیر مفتی جمیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے مساجد اور دینی مدارس اور شعائراسلام کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علما کرام اور دینی مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچیں گے،جمعیت علمائے اسلام نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مدارس کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے باز رہے کوئی طاقت مساجدو مدارس پر پابندی نہیں لگا سکتی موجودہ حکومت کی اسلام دشمن پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مدارس و مساجد آزاد تھے آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے کسی طالع آزما کو مدارس کی حریت و آزادی پر پابندی لگانے کی اجازت نہیں دیں گیسلیکٹڈ وزیراعظم کی لچھہ دار تقریروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں تلے دبا کر موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیاپیٹرول،گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں آٹا چینی اور روز مرہ اشیا کی ضرورت کی اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں سلیکٹڈ وزیراعظمسلیکٹڈ وزیراعلی اور سلیکٹڈ کابینہ مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے موجودہ حکومت تاریخ کی بد ترین حکومت ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے جینا دوبھر کردیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے جینا محال کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں