وزیراعظم عمران خان کے بھانجے پر اقدام قتل کا مقدمہ

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے بھانجے سمیت 5 وکلاء پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاء کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی، اور ان کے ہمراہ ان کے وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ ساتھ موجود تھے، حسان نیازی نے سابقہ شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی۔ مدعیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اُسے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مدعیہ شہزادی نرگس کے مدعیت میں اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کرلیا ہے، جب کہ مقدمے میں اقدام قتل،خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں