سبی،گیس ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم،ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
سبی:سبی قومی شاہراہ پر لمجی کے قریب گیس ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ۔ تصادم کے نتیجے میں گیس ٹینکر میں سوار ایک شخص جابنق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا واقع کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیس ٹینکر میں سوار جابنق ہونے والے شخص کی شناخت ہمایوں گل جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اورنگ زیب کے نام سے ہوئی ہے جنکا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے بتایا جاتا ہے ۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسکو سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے ۔ٹرالر خراب ہونے کی وجہ سے کھڑا ہوا تھا گیس ٹینکر والے نے پیچھے سے آکر مارا تھا۔
Load/Hide Comments


