خاران، شہرمیں دن دیہاڑے چوروں کی فائرنگ،کم سن نوجوان زخمی

خاران(انتخاب نیوز)خاران شہر میں دن دیہاڑے چوروں کی فائرنگ سے کم سن نوجوان زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق خاران شہرمیں واقع جوڑان میں نامعلوم چوروں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روک کرموٹرسائیکل چیھنے کی کوشش کی، نوجوان کی مزاحمت پرچوروں نے دن دیہاڑے مین سڑک پرفائرنگ کرکے اس نوجوان کو زخمی کردیا جس کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال میں علاج کی سہولیاتمیسر نہ ہونے کے سبب زخمی نوجوان کو مزیدعلاج کیلئے کوئٹہ ریفرکردیا گیا تاہم چور نوجوان کی مزاحمت کے باعث موٹرسائیکل چیھنے میں ناکام رہے زخمی نوجوان کی شناخت عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں