ناراض بلوچوں سے بات چیت وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے، ظہور آغا

کوئٹہ:بلوچستان کے نئے گورنر سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ بھائیوں سے بات چیت وزیراعظم ے وژن حصہ ہے، بلوچستان ے مسائل حل رنے کے لیے تمام صلاحیتوں و بروئے ارلایاجائے گا۔نامزد گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے نجی ٹی ویسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پورکوشش کریں گے، گورنر شپ کامنصب صوبے اور وفاق کے درمیان پل کی مانند ہے۔ کوشش ہوگی کہ مرکز اور صوبے کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہو۔ صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے میرٹ کے نفاذ اور اس پر عمل درآمد کے لیے ہر ممن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ بھائیوں سے بات چیت عمران خان کے وژن اور دیرینہ سوچ کا حصہ ہے۔ 2007 میں موجودہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ کوئٹہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے یہی بات کہی تھی کہ وہ بلوچ بھائیوں سے بات کریں گے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے ی دعوت دیں گے تاکہ وہ صوبے کے دیگر شہریوں کی طرح بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرسکے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح اورعمران خان کاوژن تعلیمی اداروں میں میرٹ کا نفاذ اور اس پر عمل درآمد ہے، جس کے لیے اہل اور قابل لوگوں و ترجیح دی جائے گی، تاکہ تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔ بلوچستان وسائل سے مالامال اور امیر صوبہ ہے اس میں بہتر منصوبہ بندی ی ضرورت ہے، کوشش ہوگی کہ وفاق اور صوبے ے درمیان بہترین ہم آہنگی رہے تاکہ ماضی کی محرومیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کیاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں