مستونگ، پڑنگ آباد کے علاقے میں کاشت کی گئی بنگ اور کوکنار کی فصل تلف،مزیدکاروائی جاری

مستونگ:ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی کے سربرائی میں مستونگ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کاروائیاں جاری پڑنگ آباد کے علاقے میں بڑے رقبے پر کاشت کی گئی بنگ اور کوکنار کی فصل تلف کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی کے سربرائی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم،تحصیلدار مستونگ محمداکرم حریفال،انچارج ولی خان لیویز تھانہ رسالدار نصراللہ سمالانی،انچارج کیو آر ایف لیویز فورس عبدالظرکرد اور نائب رسالدار زکریارئیسانی پر مشتمل کیوآرایف لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ ولی خان تھانہ کے حدود میں پڑنگ آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کوکنار کی تیار فصل تلف کردی گئی،بنگ اور کوکنار کی فصل پڑنگ آباد کے علاقے میں ایک بڑے چاردیواری کے اندر خفیہ طور پر کاشت کی گئی تھی،تلف کی گئی منشیات کی فصل کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہیں جوکہ منشیات کی فصل تیاری کے بعد دیگر علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے منشیات کی فصل تباہ کرکے جرائم پیشہ عناصر کی نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنادی گئی۔۔۔ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں منشیات کی فصل ایک بڑے رقبے پر خفیہ طور پر کاشت کی گئی تھی اور فصل تیار تھا۔جس کو لیویز فورس نے تلف کردیا۔انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضلع مستونگ سے منشیات جیسی لعنت کے کاروبار سے منسلک جرائم پیشہ عناصر اور دیگر مختلف جرائم میں ملوث عناصر کے خاتمے کا تیہہ کررکھا ہے اور ان عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت کاروائی جاری ہیں انھوں نے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے جو ہمارے نوجوان نسل کو دیمھک کی طرح چھاٹ رہی ہیں،منشیات کی لعنت کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائی جارہی ہیں۔اور مزید سخت کاروائی کی جارہی ہیں۔انھوں نے کہاکی منشیات کی لعنت کا کاشت اور کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ان عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے جہاد شروع کردیاہیں عوام سے ساتھ دینے کی گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں