خضدار جیل میں قیدیوں سے ناروا سلوک کی اطلاعات

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)موجودہ سپرنٹنڈنٹ خضدار قیدیوں پرقیامت ڈھانے لگے، انسانی حقوق کی پامالی عروج پر، قیدیوں سے مچھردانی چھینی گئی، سخت ترین درجہ حرارت کی گرمی میں بیس بندوں کی جگہ والے کمرے میں ستر افراد کو زبردستی سلایاجاتاہے،برف لانے پر پابندی ھے ٹھنڈے پانی کی کوئی سہولت نہیں گرم پانی پلایا جارہا ہے۔سپرنٹنڈنٹ کی ناجائز دھونس دھمکیوں اور گرمی کی شدت سے قیدیوں کی زندگی اجیرن ہو گئی، کیونکہ پنکھا سلو چلانے کی اجازت ہے فل پھنکا کوئی نہیں چلاسکتا، قیدیوں نے انسانی حقوق کی تنظمیوں اور سیاسی رہنماوؤں سے اپیل کی ہیکہ ان کے مناسب حقوق کیلئے جیل انتظامیہ کوپہلے والے قواعد کا پابند بنائیں۔ذرائع نے انتخاب کو بتایا کہ اگر ھمارے لیئے کوئی آواز نہیں اٹھایا تو ھم سب مرجائینگے۔۔خدارا ھمارا کوئی اور سہارا نہیں اللہ کے علاوہ ھم پر جوگزر رہی ھیا حکام بالا اسکا نوٹس لیں اور ہمیں سپرنٹنڈنٹ خضدار جیل کی ظلم سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں