بیرون ملک سے آئی دلہن نے 18 رشتے داروں کو کورونا وائرس سے متاثر کردیا

کراچی, بیرون ملک سے آئی دلہن نے 18 رشتے داروں کو کورونا وائرس سے متاثر کردیا۔ کراچی کے علاقے چراغ کالونی میں 24 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وہاں علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کیا گیا۔ وائرس کا یہ پھیلاؤ برطانیہ سے آئی لڑکی کی شادی کی تقریب کے بعد دیکھا گیا۔ شادی کے فوری بعد دلہن کی طبیعت خراب ہوئی اور اس کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ساتھ ہی اس کے 18 دیگر رشتہ دار بھی وائرس سے متاثر ہوگئے۔ دوسری جانب کراچی کی 42 یونین کونسلز کو ڈینجر زون قرار دیکر سیل کردیا گیا، ہاٹ سپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں میں کرونا وائرس سے کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں