چائنیز ٹرالنگ اور بلوچ ماہی گیروں کی معاشی قتل کے خلاف نیشنل پارٹی کا دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاج
دالبندین:نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے زیر اہتمام گوادر میں چائنیز ٹرالنگ اور بلوچ ماہی گیروں کی معاشی قتل کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عاطف بلوچ بی ایس او پچار کے ضلعی آرگنائزر وسیم بلوچ تحصیل جنرل سیکرٹری غلام اللہ بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں چائنیز ٹرالنگ اور بلوچ ماہی گیروں کی معاشی قتل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گیری سمندر میں مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا نام استعمال کرکے مچھلیوں کے نسل کے معادے اٹھا کے اپنے ملک منتقل کررہے ہیں اس اقدام سے مچھلیوں کے نسل کشی اور ماہی گیروں کی معاشی طور پر کمزور کرنے کے لئے پورا بلوچستان کے عوام کو قبول نہیں ہیں اور سی پیک کے نام پر زیادہ پنچاب کو فائدہ دے رہے ہیں اور بلوچستان کے سائل وسائل کا فائدہ اٹھانے تک نہیں چھوڑتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوام کے لئے نیشنل پارٹی ہر میدان میں عوام کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سے ہر طبقے فکر کے لوگ بے روزگاری مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جب تک عوام کو حقوق نہیں دینگے ملک ترقی نہیں کریگا۔ انھوں نے کہاکہ گوادر کے نام سے بڑے دعوے تو کررہے ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہاں کے رہائشیوں کو پانی بھی دستیاب نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ماہی گیروں کا روزگار ختم کررہے ہیں تاکہ ان کی جگہ پر چائنیز کو جدید سازوسامان کے ساتھ لاکر مقامی لوگوں کو بے دخل کرکے ان کے روز گار غیر لوگوں کو دینا نا انصافی ہوگی نیشنل پارٹی اور بی ایس او پچار کے عہدیدار خاموش نہیں رینگے اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے۔


