تربت انتظامیہ سے مذاکرات نا کام، تاجروں کا لاک ڈاؤن سے انکار

تربت (نمائندہ انتخاب)تربت میں انتظامیہ کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کی کوشش ناکام، انجمن تاجران تربت کا عیدالاضحی پر لاک ڈاؤن سے انکار، انتظامیہ اوردوکانداروں کے درمیان آنکھ مچھولی، اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ انجمن تاجران کے مذاکرات ناکام، کمشنرمکران کی جانب سے دوکانیں بندنہ کرانے کی یقین دہانی، پیرکے روز تربت انتظامیہ کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کے سلسلے میں علی الصبح تربت شہرمیں لیویز اورپولیس کی نفری بھیج کر شہر بند کردیا گیا مگر انجمن تاجران تربت نے عیدالاضحی پر کسی قسم کی لاک ڈاؤن سے انکارکرتے ہوئے دوکانداروں کو فوری طورپر دوکانیں کھولنے کی ہدایت کردی، جس پر بازارکھل گئے،اس دوران دوکانداروں اور لیویز وپولیس کے درمیان آنکھ مچھولی جاری رہی، اس دوران انجمن تاجران تربت کے صدر حاجی کریم بخش کی قیادت میں کابینہ عہدیداروں پر مشتمل وفدنے اسسٹنٹ کمشنرتربت سے ملاقات کی، تاہم لاک ڈاؤن پر انتظامیہ اورتاجران کے مذاکرات ناکام ہوگئے، جس پر انجمن تاجران کے وفدنے کمشنرمکران سے ملاقات کی اوران کے سامنے صورتحال رکھی اورکہاکہ تاجران عیدالاضحی پر لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے تاہم ایس اوپیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہیں، جس پر کمشنرمکران نے وفدکویقین دہانی کرائی کہ دوکانیں بندنہیں کرائی جائیں گی تاہم کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہے، انجمن تاجران تربت کے صدر حاجی کریم بخش نے تمام دوکانداروں اورتاجروں کو تاکیدکی کہ کرونا ایک حقیقت ہے یہ ایک عالمی وباء ہے اس سے بچنے کیلئے ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں، تمام دوکاندار کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں، کرونا ویکسین لگوائیں، ماسک پہنیں اور دوکانوں میں سینیٹائزر رکھیں بصورت دیگر انجمن تاجران تربت کسی ایسے دوکاندار کی حمایت نہیں کرے گی جو کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کامرتکب پایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں