پر امن افغانستان کے بغیر پر امن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،عوامی نیشنل پارٹی
کان مہترزئی:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پرامن جمہوری مترقی افغانستان کے بغیرپرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاجنگ جدل برادرکشی کی حوصلہ افزائی پر پشتون قوم ان قوتوں کا محاسبہ کریں اپنے لئے ووٹ جمہوریت پارلیمان جبکہ دوسروں کیلئے بندوق کی نوک پر معاملات کی تائید دورنگی ہیاور اس پرقوم کینام سیاست کرنیوالوں کی خاموشی باعث حیرت ہیملک کے اندرپشتونوں کی ایک وحدت کیلئے جہد جاری رکھیں گے انجمن اصلاح الافاغنہ سے شروع کردہ جہد سوسال پرخارسفر طیکرہاہے اور یہ شہدا کیلہوجلاوطنیاں اکابرین کی سیاسی وڑن کی مر ہون منت ہے پشتونوں کو ملی شناخت پشتون خواانگریز کی کھینچی گئی لکیر فاٹاکو پشتون خوامیں ضم اٹھارویں ترمیم صوبائی خودمختاری وہ اہداف ہیجوعوامی نیشنل پارٹی نے قوم کیلئے حاصل کرلئے شہدا کچلاک کو ان کی9ویں برسی کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتیہیں ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصر سابق صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑصوبائی نائب صدراصغر علی ترین صوبائی نائب صدررکن اسمبلی شاہینہ کاکڑصوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑ پشتون ایس ایف کے صوبائی چئیر مین عالمگیر خان مندو خیل ضلعی جنرل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑتحصیل قلعہ سیف اللہ صدر حاجی محمد خان کاکڑ تحصیل مسلم باغ صدر حاجی جبار کاکڑودیگر نے شہدا کچلاک کی نویں برسی کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی آمین جماعت ہے فکر باچاخان انجمن اصلاح الافاغنہ سے شروع ہو کر خدائی خدمت گار تحریک اور آج عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں میدان عمل میں موجودہے اس پر خارراستے میں بہت سی مصیبتیں آئیں شہادتیں ٹارگٹ کلنگ اغواجیسی اذیتوں کا کارکن اور قیادت سامنا کرتے رہے اسد خان اچکزئی کی اغوا اور بعد ازاں ان کی المناک شہادت کاکرب سے سنبھلے نہیں تھے کہ ملک عبیداللہ کاسی کو اغوا کرلیاگیا مقررین نے کہا کہ شہدا کچلاک نے جانوں کے نذرانے دیکر طاغوتی قوتوں کو للکارتے ہوئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے مقررین نے کہا کہ کہ اگر کسی کایہ خیال ہے کہ افغانستان میں آگ جل رہا اور امن وآشتی ہوگی تو یہ خام خیالی ہے تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے انتہاپسندی ودہشت گردی کو ردکریں بصورت دیگر اس آگ خاک وخون میں افغانوں کے ساتھ ساتھ ہم بھی جل کرراکھ بن جائینگے بعدازاں لنگر تقسیم کیا گیا


