بلوچ ساحل وسائل کو لوٹنے،قومی تشخص پر منفی نظر رکھنے والوں کے خلاف نیشنل پارٹی نے فکری و نظریاتی جدوجہد کی دیوار کھڑی کر رکھی ہے
نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان وطن ہے ہمارا نیشنل پارٹی نے وطنی کمٹمنٹ کو نظریاتی و فکری اصولوں پر اراہستہ کرتے ہوئے بلوچ ساحل وسائل کو لوٹنے ،قومی تشخص پر منفی نظر رکھنے والوں کے خلاف ایک مضبوط و ٹھوس دیوار کھڑی کر رکھی۔نیشنل پارٹی نے جزباتی و تعصبی نعروں کے بجائے سنجیدگی علم و دانش اور عمل کو فروغ دیا۔اج بلوچستان کے عوام آدارک ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد قومی عوامی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں سیاسی جمہوری اصولوں پر کاربند ہے۔سریاب سے نوجوانوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کو نیشنل پارٹی کی عوامی سیاست کے بدولت ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کوئٹہ کیجانب سے سریاب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور نوجوانوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے بعد استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی،چیرمین بی ایس او پجار زبیر بلوچ ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ ،مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ،ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری اور نعیم بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے قاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔یہاں سیاسی کارکنوں کی شعوری سیاسی تربیت کیجاتی ہے۔اور نیشنل پارٹی ہر بلوچ نوجوان کو دعوت دیتی ہے کہ وہ سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس درسگاہ سے سیاسی علم کی تشنگی کو ختم کرنے کےلیے وابستہ رہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں تعمیر عمل و سنجیدہ اقدار و کردار اور وقتی و جذباتی کرادر کو پرکھنا و موزانہ بلوچستان کے اہل علم ودانش ، سیاسی مفکرین اور باشعور نوجوانوں کو کرنا ہے۔آج بلوچستان جن گھمبیر صورتحال و چیلنجز سے گزر رہا ہے۔ان کا مقابلہ کرنے کےلیے شعوری سیاست کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اصولی و واضح موقف رکھتی ہے کہ پاکستان وفاق کی علامت ہے اور چار قومی وحدتیں اس کی اکائیاں ہیں۔جن میں بلوچ پشتون سندھی پنجابی اور سرائیکی اپنی قومی زبان ثقافت اور سرزمین رکھتے ہیں۔اور ان قومیتوں کی قومی اہمیت و حیثیت کو تسلیم کرنے سے ہی ملک کی تعمیر وترقی ممکن ہے۔نیشنل پارٹی تمام قومیتوں کی سیاسی و معاشی برابری کو ملک کی بقاء کی ضامن سمجھتی ہے۔جس کےلیے نیشنل پارٹی ملک کی سیاسی جمہوری جماعتوں کے ساتھ ملکر جدوجہد کررہی ہے


