موجودہ حکومت کی پالیسی غریب عوام کو بھوک سے قتل کرنا ہے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

اوستہ محمد:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی غریب عوام کو بھوکے قتل کرنا ہے بجٹ کے بعد تیسری بار پٹرو ل اور ڈیزل کے قیمتوں کے اضافے سے دیگر اشیاء مہنگے ہو گئے ہیں، بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا اب سب کے سامنے نتیجہ آرہا ہے، یہ ظالم حکومت ہے اس سے چھٹکارا نا گزیر ہے ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے ان خیالات کا اظہار قوم پرست بزرگ رہنماء نیشنل ڈیموکریٹ پارٹی (این ڈی پی) کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ صرف باتیں تھیں اس میں کوئی رلیف عوام کے لئے نہیں تھا جون میں بجٹ پیش ہوا اور مئی تک تین بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کو قتل کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے برھنے سے سب چیز مہنگے ہو جائیں گے اس کے علا وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ا ضا فہ ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا دارو مدار زراعت پر ہے ڈیزل مہنگے ہونے سے زراعت پر بھی اثر پڑے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اتھیں اور اپنے کو قتل ہونے سے بچائیں اور موجودہ آمرانہ حکومت کو گرائیں ورنہ ملک کے حالات خراب ہونگے لوگ بھوکے مریں گے اور مہنگائی سے غریب طبقہ بھوکے مریں گے اور ننگے ہو جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ قوم پرست پارٹیا اور سیا سی پارٹیاں ملکر اس حکومت کے خلاف جدوجہد کریں میری پارٹی مکمل ساتھ دینے کو تیار ہے ورنہ اس عوام کا حال برا ہو جائے گا عمران ایک جھوٹا شخص ہے ان کے قول فیل میں فرق ہے اور ان کی بنیاد جھوٹ سے بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں