چین، کوئلے کی کان میں سیلاب کے بعد 5 افرادلاپتہ

شی آن:چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر یولین میں کوئلے کی ایک کان میں سیلاب کے بعد پانچ افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ضلعی حکومت کے حکام نے جمعہ کو کہا کہ یہ حادثہ جمعرات کی سہ پہر 3بجکر 25منٹ پر یو یانگ ضلع کے ہوانگ لیانگ ٹان شپ میں کوئلے کی کان کی ایک سرنگ میں پیش آیا جس کے ساتھ کام کی جگہ میں ریت بھی داخل ہوئی تھی۔مذ کورہ مقام پر اس وقت امدادی کارروائی کرنے والی متعدد ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں