پیپلزپارٹی کیلئے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے،آصف علی زرداری

کراچی,سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سے کرونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ لی جبکہ اس موقع پر انہوں نے کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے موثر کردار کی تعریف بھی کی۔ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے۔آصف علی زرداری نے کہاکہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے اچھا کام کیا ہے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں مستحق افراد تک رسائی اور ان کی امداد سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سخت وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں