تین لاکھ امیدواروں نے بہترین ماحول میں میٹرک امتحانات دیئے،،ایپکا

کراچی : آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے عہدیداران عبدالوہاب لاکھو صدر، سلمان احمد خان، سنیئر نائب صدر، ارشاد احمد خان جمالی، جونیئر نائب صدر، شکیل لقمان جنرل سیکریٹری، زیڈ۔ایچ۔بھٹی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، بلال حسین فنانس سیکریٹری، شعیب سلیم پریس سیکریٹری اور امیر بخش آفس سیکریٹری نے خصوصی اجلاس میں حالیہ جاری بورڈ کے امتحانات کو کامیا ب بنانے پر چیئرمین سید شرف علی شاہ کی جانب سے خصوصی طور پر کئے گئے اقدامات کو سراہا اور موجودہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود 3 لاکھ60 ہزار سے زائد طلباء و طالبات کا بہترین ماحول میں سالانہ امتحانا ت 2021 منعقد کروانے پر چیئرمین میٹرک بورڈ کو مبارکباد پیش کی، ایپکا رہنماؤں نے امتحانات کے بہترین انعقاد کے لیئے تعاون کرنے پر اساتذہ وامتحانی عملہ،والدین، طلباو طالبات اور بورڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا اوران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں