حالیہ بارشوں نے حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: ا میر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حالیہ بارشوں نے حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھول کر سامنے رکھ دیا ہے۔ سبی بولان جھل مگسی کے اکثرعلاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا ہے۔ طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کیساتھ مال مویشی،املاک،کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچاہے انتظامیہ سابقہ روش برقراررکھتے ہوئے غفلت وکوتاہی کے مرتکب ہوکر محض دعوؤں وبے عمل اعلانا ت تک محدودرہا ہے۔ سبی سے لے کربولان اورجھل مگسی تک بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ جماعت اسلامی کے رضاکار مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے دکھوں کے مداوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روزوفودومتاثرہ علاقوں کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمران طبقہ بلوچستان کیساتھ ظلم کر رہاہے وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں اوراور اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ظلم وجبر کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہاہے اس ظلم میں وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں برابرکے شریک ہیں جو حکومت میں ہو انہیں عوام کے مسائل نظر نہیں آتے اور اپوزیشن والے حکومت میں پہنچ کر اندھے ہوجاتے ہیں جو لمحہ فکریہ اور عوام دشمنی ہے قوم پرست ومذہبی جماعتوں کیساتھ باپ اور پی ٹی آئی نے بھی بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کو مایوس کیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی محرومیوں،بدعنوانی کے خلا ف،سلگتے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازاٹھاتی رہے گی بدقسمتی سے بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے بجائے بدعنوان عناصرلوٹ مار وذاتی مفادات میں دن رات مصروف ہیں صوبے کے مسائل وپریشانیوں کے ذمہ دارحکومت واپوزیشن دونوں ہیں۔لوٹ مار جاری،حکومت غافل،مسائل میں بدترین اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں