اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے، ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ان حالات میں پرامن تصفیے کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے نئی سفارتی کوششوں کا آغاز اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان افغانستان میں پرامن تصفیہ اور وہاں خونریزی کو پھیلنے سے روکنے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو کیونکہ گزشتہ دو دہائیوں سے بھارت بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے سے اب تک 70 ہزار سے زائد لوگ جام شہادت نوش کر چکے ہیں ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ خطہ میں تبدیلیوں سے متعلق حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان میں پائیدار حکومت کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی نہ ہو، دونوں ملکوں کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں