حب ڈیم میں پانی کی سطح 330 فٹ سے تجاوز
حب:دریجی سا رونہ، شاہ نورانی و دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد اونچے درجے کا سیلابی ریلہ حب ڈیم میں داخل پانی کی سطح 335 فٹ تک پہنچ گئی۔ ڈیم بھرجانے کے بعد اسپل وے سے پانی کا اخراج ہوگاحب ڈیم میں پانی کی سطح 335 فٹ تک پہنچ گئی ہے ڈیم بھرنے میں 4 فٹ گنجا ئش رہ جائے گی حب ندی کے ذریعے پانی سمندر کی طرف جائے گا حب ندی میں پانی آنے سے قریبی گو ٹھوں کو نقصان کا خدشہ ہے ڈیم کے اطراف میں آنیوالے عثمان قلندرانی گوٹھ اوردادو بندیچہ گوٹھ کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر نکل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر چلے جائیں سیلاب آنے کا خدشہ ہے حب ندی میں لگے کریش پلانٹس والوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ حب ندی سے مشینری فوری طورپر ہٹائی جائیں تاکہ اسپل وے کھولنے کی صورت میں انھیں مالی نقصان نہ ہوشہریوں سے اپیل کی ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران حب ڈیم کے اطراف جانے سے گریز کریں۔


