کوہلو، انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی

کوہلو:ضلعی انتظامیہ کوہلو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی متاثرہ افراد میں راشن،ٹینٹ و دیگر امدادی سامان فراہم کی گئی جبکہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کو بھی بحال کردیا گیا ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابراہیم بنگلزئی کے مطابق حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں رسالدار میجر لیویزشیر محمد مری کی سربراہی میں لیویز کی امدادی ٹیمیں تحصیل ماوند,یونین کونسل سفید اور کوہلو کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اب تک پچاس سے زائد متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان،اشیا خوردونوش اور ٹینٹ فراہم کئے ہیں متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی طور پر سرگرمیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیلابی ریلوں سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ کو آمدورفت کیلئے بحال کردیا ہے جبکہ مختلف دیہاتوں کا سیلابی ریلوں کے باعث مواصلاتی رابطہ منقطع ہوا تھا انہیں فوری طور پر بحال کردیا گیا ہے لیویز کی ٹیمیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل الرٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں