سیکرٹری ہیلتھ نورالحق کا سول ہسپتال کی نئی عمار ت کا دورہ
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بلوچستان نور الحق بلوچ نے ہفتے کو سول ہسپتال کی نئی مکمل ہونے والی عمارت کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ گائنی پروفیسر ڈاکٹر نائلہ احسان سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا سیکرٹری کو عمارت کے مختلف حصے دیکھائے گئے دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب سیکرٹری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بلوچستان نور الحق بلوچ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں گائنی وارڈ اور لیبر روم کو منتقل کرنے پر زور دیا جس پر پروفیسر نائلہ احسان نے موقف اختیار کیا کہ لیبر روم کے لیے ہمیں جتنی بجلی ضرورت ہے وہ یہاں موجود نہیں ہے۔ یہ عمارت کی ہمیں کسی صورت بھی قبول نہیں البتہ ہماری پرانی عمارت میں ہمیں کچھ سہولیات درکار ہیں انہیں پورا کیا جائے لیکن سیکرٹری نور الحق بلوچ مسلسل بضد تھے کہ نئی عمارت میں گائنی کو منتقل کیا جائے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت 3برسوں میں عمارتوں کی تعمیر پر زور دیتی رہی یہاں مبینہ طور پر چالیس فیصد کمیشن کا معاملہ ہے اس لیے سیکرٹری بضد تھے کہ ہر حال میں گائنی کی نئی عمارت میں منتقل کیا جائے عمارت پر تختی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی لگی ہوئی تھی۔


