وسیم تابش بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کی گمشدگی ظلم و بربریت کی انتہا ہے ،بی ایس او پجار

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید منظور کی روڈ حادثے میں شہادت سے تنظم ایک دیرینہ نظریاتی ساتھی سے محروم ہوا ہے شہید کے علمی و قومی خدمات بلوچ قوم کے لیے ناقابل ٕ فراموش ہے ۔ ترجمان نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوٸے کہا ہیکہ اللہ پاک شہید کےدرجات بلند کریں اور اس مشکل گھڑی میں اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا کریں۔مزید کہاکہ شہید منظور بلوچ کی شہادت وسیم بلوچ ودیگر سیاسی کارکنان کی گمشدگی سے بلوچ قوم کے ہر گھر میں صفہ ماتم ہے تنظم کے کارکنان عید سادگی سے مناٸیں ۔ ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرچکاہے سیاسی کارکنان کی مارواٸے عدالت آٸین قانون بڑھتی ہوٸی اغواہ نما گرفتاریوں میں آۓ روز اضافے سے بلوچ قوم میں شدید غم غصہ پایا جارہا ہے لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لیکن کہی سے کوٸی شنواٸی نہیں مل رہی ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ ایک طرف بلوچوں سے مزاکرات کا شوشا چھوڑا جارہا ہے اور دوسری طرف ریاستی بربریت انتہا پر ہے اگر ریاست مزاکرات میں سنجیدہ ہے تو سب سے اغوا نما گرفتاریوں کے سلسلے کو ختم کرکے لاپتہ افراد کو بازیاب کرنا ہوگا بصورت دیگر ماضی کی طرح موجود اعلان بھی ایک ڈھونگ دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ۔ اپنے بیان میں مذید کہا کہ ویسم تابش بلوچ سمیت دیگر سیاسی کارکنان کو عقوبت خانوں میں پابند سلال کرکے تشدد کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اگر کسی بھی شخص نے آٸین قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزا دی جاٸیں ۔ ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ بلوچ قوم بات چیت اور سیاسی عمل پر یقین رکھتا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے آٸین کے رکھوالوں نے آٸین کی دھجیاں اڑا کر بلوچ قوم کو بزور طاقت اپنے حقوق سے محروم کرکے دبانے کی کوشش کی گٸی جس سے بلوچستان میں احساس محرومی نے جنم لی ہے ۔ریاست اگر واقعی بلوچستان کے مسٸلے پر سنجیدہ ہیں تو ماضی کی تلخ تجربات سے ہٹ کر بلوچستان کو برابری کا درجہ دینا ناگزیر بن چکا ہے ۔ بی ایس او پجار وندر ذون کے آرگناٸزر ویسم تابش بلوچ سمیت تمام سیاسی اسیران کی گمشدگی انسانی المیہ ہے بی ایس او پجارکے کارکنان یہ عید اسیران کے نام کرکے عید سادگی سے مناٸیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں