نصیرآباد کے گرین بلیٹ کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے، صادق عمرانی

اوستہ محمد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر و سنٹرل کمیٹی کے ممبر میر محمد صادق عمرانی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد کا گرین بیلٹ کو جان بوجھ کر کے ایریگیشن محکمہ تباہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال اور کھیر تھر کینال میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے انبکینالوں سے لاکھوں ایکڑ زمینیں سیریاب ہوتی ہیں لیکن ایری گیشن کی نا اہلی کی وجہ سے پٹ فیڈر کینال کو چھ ہزارسات سو کیو سک سے چوبیس کیوسک پانی مل رہا ہے جبکہ کھیر تھر کینال کو چوبیس سو کیوسک سے ایک ہزار کیوسک بھی مشکل سے مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دس سالوں سے ان کینالوں کی بھل صفائی کے لیے کوئی خرچ نہیں ہو رہا ہے اور چو پیسے آئے بھی ہیں وہ کرپشن کے نظر ہو گئے۔پانی کے چوری کے حوالے سے میر صادق عمرانی نے کہا کہ طاقت ور پانی چوری کر رہے ہیں ٹیل کے زمیندار اور کاشتکار مر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آبادی نہ ہونے سے بھوک اور بد حالی ہوگی اور بد امنی بڑھے گی۔ میر صادق عمرانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں یہی کہوں گا کہ کینالوں کے سسٹم کو ایف سی کے حوالے کیا جائے تاکہ علا قہ بنجر اور غیر آباد سے بچ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ جو ان دونوں کینالوں کے کناروں پر لوگوں نے مکانات بنا کر بیٹھ گئے ہیں ایری گیشن ان کو بھی ہٹا نہیں سکتے جبکہ عدالت کا بھی حکم ہے کہ ان کو ہٹا یا جائے کیونکہ کینالوں کی بھل صفائی کے لیے رکاوٹیں بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے اس کو غیر آباد ہونے سے تباہی سے بچایا جائے۔ بلوچستان حکومت کے حوالے سے کہا کہ بلو چستان حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اب اس حکومت نے زرات کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں