لورالائی، مہاجر کیمپ سے خطرناک اسلحہ وگولہ بارود برآمد

لورالائی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق انور شاہوانی نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں انہوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز فورس کے ہمراہ افغان مہاجر کیمپ کٹوی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا جس میں دوعد د راکٹ لانچرز دو اسٹین گن ایک راکٹ لانچر کا گولہ اور ایل ایم جی کے میگزین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسلحہ عید کے موقع پر علاقے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے استعمال کیلئے لایا گیا تھا اس کاروائی کی وجہ سے علاقہ بہت بڑی تباہی سے بچ گیا ہے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق انور شاہوانی نے کہا کہ مذکورہ مکان کافی عرصہ سے خالی تھا اور کسی کے استعمال میں نہیں تھا جس کو تخریب کاروں نے اپنے ٹھکانہ بنا کر دہشت گردی کی کاروائیوں کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود زجمع کیا ہوا تھا ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ لیویز انٹیلیجنس لورالائی میری ہدایت پر مزید کاروائی کرتے ہوئے تفتیش کررہی ہے اور بہت جلد ہم انشاء اللہ اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں