مکران ڈویژن میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح اور حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے بھر بلخصوص مکران ڈویژن میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح اور حکومتی سطح پر مربوط اور موثر بروقت اقدامات اْٹھانے سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور ارشد مجید، کمشنر مکران ڈویڑن شاہ عرفان غرشین، سیکٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ عزیز احمد جمالی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ، بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے انچارج و ایڈیشنل سیکرٹری محمد زاکر ناصر سمیت کورونا وائرس سیل کے ڈاکٹر نقیب نیازی نے شرکت کی۔ اجلاس کو کمشنر مکران ڈویڑن سمیت محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حوالے سے آگاہ کیا، جبکہ بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں سوشل میڈیا میں منفی تاثر پھیلایا جا رہا ہے حکومتی سطح پر جو اقدامات اٹھانے چائیے تھے وہ نہیں اٹھائے گئے جو کہ بلکل غلط تاثر ہے، حکومت بلوچستان کورونا وائرس کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ صحت کا طبی عملہ ہمہ وقت خدمت کے جذبے سے سر شار سروسز مہیا کر رہی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان نے تربت اور گوادر میں پیشگی اقدامات کے تناظر میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں اکسیجن سمیت تمام اہم طبی آلات اور ادویات کی دستیابی ہر سطح پر موجود ہے، لوگوں کو مفت ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے۔ اجلاس سے چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے لوگوں سے استدعا کی کہ وہ حکومتی سطح پر مرتب کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد جس میں ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے، غیر ضروری نقل و حمل، صفائی ستھرائی کا خیال رکھتے ہوئے ویکسینیشن ہر صورت کروائیں کیونکہ اس وبا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں