کوئٹہ،مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پنجپائی کلی محمد خیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ملزمان جگہ واردات سے فرار پولیس موقع سے غائب کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب کلی محمد خیل پنجپائی میں فٹ بال میچ کے دوران جدید اسلحہ سے لیس حنیفہ، عزت اللہ عبید اللہ اپنے دس مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آکر تکرار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد طاہر مشوانی، ندیم احمد مشوانی، عبدالغفار مشوانی زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں