چمن، مختلف صوبائی محکموں کے دفاتر بند،عملہ غائب
چمن:چمن میں مختلف محکموں کے دفاتر بند بی اینڈآر محکمہ اور پی ایچ ای کے اسٹاف شاز ونادر ہی چمن کارخ کرتے ہیں دفاتر مٹی سے بھرگئے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر اور محکمہ پی ایچ ای اورمحکمہ پی ایچ ایچ آئی کے دفاتر عرصہ دراز سے بند پڑے ہوئے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے عوامی حلقوں نے بارہا شکایات کئے ہیں مگر متعلقہ دفاتر کے صرف چوکیداران ہی آفیسران بن کربیٹھے ہوئے ہیں جو کسی کو بھی اندر دفترمیں جانے نہیں دیتے اور عوام کو کہتے ہیں کہ ٹینڈر کے دنوں میں دفتر آجاؤ بدقسمتی سے ایکشن لینے والا کوئی نہیں ہے جبکہ چمن شہرمیں پانی کی بدترین قلت پیداہوچکی ہے اور محکمہ پی ایچ ای کے وال مین اپنی مرضی آپ کے تحت سرکاری ٹیوب ویلوں کے پانی فروخت کررہے ہیں جبکہ بی اینڈ آر کے جائز کام کیلئے کوئٹہ یونیورسل کمپلیکس کا رخ کرنا پڑتاہے جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیلی ہوئی ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاکہ پوری طورپر چمن کے عوام کے سہولت کیلئے دونوں دفاتر کو کھول دیاجائے اور محکمہ پی ایچ ای کے ناقص عملہ کا پوری نوٹس لیاجائے۔


