بلوچستان حکومت مجرموں کو گرفتار کرنے میں دیر نہیں کر تی، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بچوں کے ساتھ درندگی کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ اور مستونگ میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی وقتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے،ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے میں حکومت بلوچستان دیر نہیں کرتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کیساتھ درندگی کے واقعات پر تشویش ہے۔بلوچستان حکومت وحشت کے مرتکب درندوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے میں دیر نہیں کرتی۔مری آباد کوئٹہ کی معصوم بچی عندلیب سے زیادتی کے مبینہ ملزم کو اسی روز گرفتار اور مستونگ کانک میں معصوم بچے کے مبینہ قاتلوں کو بھی گرفتارکر لیاہے،انہوں نے کہاکہ ہزار گنجی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔زخمیوں کی بہترین نگہداشت کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔زخمیوں کی شفایابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں