خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹراکرام کورونا میں مبتلا

پشاور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکرام اللہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہماری کووڈ 19 رسپانس ٹیم کے سربراہ اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے پی ڈاکٹر اکرام اللہ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔وزیر صحت کے پی نے کہا کہ میں نے ان کی خیریت دریافت کی ہے وہ اب آئسولیشن میں ہیں تاکہ دیگر اسٹاف ممبر محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکرام کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی اجازت سے ہی سب کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں