اوستہ محمد کیرتھر کینال میں پانی کی کمی، زمیندار نقل مکانی کرنے لگے

اوستہ محمد: کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں زرعی پانی کی کمی آبادی نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکار اور زمیندارنقل مکانی کرنے لگے، کراچی، جام شورو، نواب شاہ، اور حب چوکی کا رخ کر لیا، رپورٹ تفصیلات کے مطابق کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کمی اور زرعی زمینیں غیرآباد ہونے کی وجہ سے چھوٹے کا شتکار اور چھوٹے زمینداروں نے نقل مکانی کر کے اندرون سندھ اور صنعتی شہر کا رخ کر لیا، رپورٹ کے مطابق کئی لوگ کراچی، جام شورو، حیدرآباد، نواب شاہ اور صنعتی شہر حب چوکی کا رخ کر لیا تاکہ ہم محنت مزدوری کر کے گزر سفر کر سکیں، افسوس اس بات کی ہے کہ گرین بیلیٹ کو غیر آباد اور بنجر کیا جا رہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں