خضدار، ہارڈ بلوچستان کی طرف سے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے 100مستحق بچیوں میں اسکالرشپ تقسیم
خضدار :سماجی کام کرنے والی تنظیم ہارڈ بلوچستان خضدار کا ایک اور انقلابی قدم۔ غربت کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکنے والے یتیم اور انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے 100 مستحق بچیوں میں اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔ہارڈ بلوچستان خضدار اور انٹرنیشنل سماجی ادارہ mundo cooperante کی تعاون سے خضدار میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد خضدار کے معروف عالم و ادیب محقق دانشور سابقہ ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدار جناب سلطان احمد شاہوانی کے زیر صدارت خضدار پریس کلب میں کیا گیا۔ جس کے مہمان خاص معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین روشنائی سوشل آرگنائزیشن میر اشرف علی مینگل اور اعزازی مہمانوں میں معروف خاتون سماجی ورکر فرزانہ سحر جاموٹ۔ جنرل سیکریٹری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار جناب ٹکری بشیراحمد جتک اور جنرل سیکریٹری خضدار پریس کلب معروف صحافی مولانا محمد صدیق مینگل تھے۔ پروگرام کا آغاز اللّٰہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت ہارڈ بلوچستان خضدار کے پروگرام مینیجر محمد وارث شاہین اور مس فضیلہ سوشل آرگنائیزر ہارڈ بلوچستان خضدار نے سنبھالی۔ مستحق بچیوں میں سکالرشپ تقسیم کرنے ہوئے شاہین براہوئی۔ بی۔این۔پی عوامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد عمران میروانی۔ مولانا محمد صدیق مینگل۔ ٹکری بشیراحمد جتک۔ فرزانہ سحر جاموٹ۔ میر اشرف علی مینگل اور سلطان احمد شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہارڈ بلوچستان خضدار نے وہ کام کیا ہے جوکہ واقعی ایک قابل تعریف کام ہے۔ آج 100 غریب گھرانوں کے بچیوں میں اسکالرشپ تقسیم کرکے ہارڈ بلوچستان اور mudo cooperanat ثابت کردیا کہ وہ غریب لوگوں کیلئے دل میں درد رکھتے ہیں۔۔۔


