حب، گیس کی بندش، عوام انتہائی اذیت کا شکار، عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

حب:حب شہر کے مختلف علاقوں میں فردوس کالونی،الہ آباد ٹاون،زہری اسٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد مسلسل گیس کی بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے گیس انتظامیہ کو بار بار نشاند ہی کرانے کے باوجود گیس کی بند ش کا سلسلہ نہ تھم سکاگیس نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ہم لوگ گیس سے محروم ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ گیس انتظامیہ نے بار بار نشاند ہی کرانے پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا اور ہمارے اس گیس مسئلے کو حل کیا عوامی حلقوں نے ڈی سی لسبیلہ، اے سی حب اور منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی ودیگر بالا افسران سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس بندش کے اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے گیس بندش سے عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں