آئی ٹی سی اور وومن ڈیولپمنٹ بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ میں خواتین کیلئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

کوئٹہ:اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے اٹنرنیشنل ٹریڈ سینٹراور وومن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ میں ای کامرس و ڈیجیٹل ایمپلائی ایبلیٹی اسکلز کے حوالے سے خواتین کے لئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان بھر سے تیس خواتین نے شمولیت اختیار کی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد، خواتین کی معاشی خود مختیاری کے لئے ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لانسگ کے ساتھ ساتھ سوشل انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں ان کی کاروباری معلومات، صلاحیت و عملی مہارت کو بڑھانا ہے۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد انٹرنیشنل ٹرید سینٹرکے زیر منتظم یورپی یونین فنڈڈ پروجیکٹ برائے دیہی پائیدر ترقی (جی آر اے ایس پی) کے تعاون سے کیا گیا۔ ٹریننگ میں سہلکاری (تربیت کاری) کے فرائض بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سوشل انٹرپرینیور، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کے ماہر خالد میر نے انجام دیئے، جو خود بھی گزشتہ کئی سالوں سے ای کامرس و انٹرپرینیورشپ سے وابستہ ہیں اور اسی حوالے سے ملک کے معایہ ناز تعلیمی اداروں سمیت سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل اسکلز اور ای کامرس کے حولاے سے ٹریننگ فراہم کر رہے ہیں۔ ورکشاپ میں زیرِ بحث موضوعات پر جامع معلومات اور رہنمائی کے لئے شرکا کو تین ماہ کے لئے پِیل اکیڈمی کے ویڈیو ریکارڈڈ کورسز تک رسائی بھی فراہم کی گئی تا کہ خواتین ان ویڈیو کوسرز کے ذریعے ای مامرس، فری لانسگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے متعلق تفصیل کے ساتھ سیکھ کر اپنا آن لائن کاروبار شروع کر سکیں۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر، پارلیمانی سیکریٹری برائے ترقیِ نسواں محترمہ ماہ جبیں شیران, محکمہ وومن ڈیولپمنٹ کے سیکریٹری محترم ظفر بلیدی نے شرکت کی اور تمام شرکا کو ٹریننگ سرٹیفیکٹ فراہم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ، خواتین کا معاشی طور پر مستحکم ہونا ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ای کامرس جیسے شعبوں کے متعلق معلومات و مہارت کے بنا اس مقصد کا حصول بہت ہی مشکل ہوگا اس لئے اپنے محکمے اور شراکت دار اداروں کے باہمی تعاون سے خواتین کو خودمختیار بنانے کے لئے عہد حاضر کی جدید مہارتوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آخر میں پارلیمانی سیکریٹری برائے ترقیِ نسواں محترمہ ماہ جبیں شیران نے بلوچستان کی خواتین کے لئے ای کامرس اور ڈیجیٹل اسکلز کی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کا ادارہ خواتین کی ترقی و خود مختیاری کے لئے اس طرح کے کام جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں