کیسکو کے خلاف احتجاج میں شامل سیاسی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہیں،بی ایس او پجار

تربت:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)تربت زون کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ تربت کے علاقے آبسر میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، جس کے بعد SE Qesco نے آپسر کے سرکردہ سیاسی شخصیات حاجی یاسین صاحب، محمد اقبال بلوچ کو FIR ایف، آئی،آر۔ میں نامزد کیا ہے۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، واپڈا اور SE مکران کو چاہئیکہ عوام کے غم و غصے کے بدلے میں ان کو بجلی فراہم کرے نہ کہ جھوٹے FIR درج کر کہ عوام کو مزید پریشانی میں مبتلہ کرے، ترجمان نے مزید کہا کہ SE Qesco اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے انتقام لینے کے لیے جھوٹے اور سیاسی FIR کو واپس لے کر عوام کو بجلی فراہم کرے بصورت دیگر بی ایس او پجار سخت احتجاج کا راستہ اختیار کرے گئے۔
؎

اپنا تبصرہ بھیجیں