آل پارٹیز کیچ کے وفد کا ڈی سی کیچ سے ملاقات، کیچ میں بجلی بحران اور دیگر مسائل پر گفتگو

تربت(نمائندہ انتخاب) آل پارٹیز کیچ کے ایک وفدنے گزشتہ شام کنوینر نصیر احمدگچکی کی قیادت میں ڈی سی کیچ حسین جان بلوچ سے ملاقات کی، ملاقات میں آپسرکیچ کے عوام کی جانب واپڈا کے ناروا سلوک اور حالیہ بجلی بحران کیخلاف احتجاج کرنے والے علاقہ کے سیاسی وسماجی شخصیات کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ آل پارٹیزکیچ کے وفد نے ڈی سی سے کہاکہ عوام کی جانب مسلسل صبر کامظاہرہ کیاگیا لیکن سخت گرمی اور دوسری جانب لاک ڈاؤن سے عوام شدید کرب میں مبتلاء ہے ایسے میں عوام کو سہولیات دینے کی بجائے مزید تنگ کیاجارہاہے جوکہ ناقابل برداشت ہے اور آج عوام کی جانب اسکی معمولی سی جھلک سامنے آیاہے جبکہ آل پارٹیز کیچ نے مسلسل عوام کو صبر کرنے کی تقلین کی ہے لیکن عوام شدید تنگ آچکاہے جس کی وجہ سے عوام نے غصے کا اظہار کیا ہے اگر حالات اسی طرح رہے تو عوام مجبور ہوگی کہ احتجاج کی راہ اپنائے، ڈی سی کیچ نے آل پارٹیز کیچ کے وفد کویقین دہانی کرتے ہوئے کل تک کی مہلت مانگی اورکہاکہ کل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس طلب کیاہے اس مسئلے پر مشاورت کیا جائے گا اس کے بعد ہی ایف آئی آر کا فیصلہ کیاجائے گا ڈپٹی کمشنر کاکہناتھا کہ مجھے عوام کی دکھ درد کا شدید احساس ہے اس پر بالائی سطح پر بات ہورہی ہے امیدہے کہ جلد بجلی بحران دور ہوجائے گا، آل پارٹیز کیچ نے کہاکہ اگر ایف آئی آر واپس نہیں لیا گیا تو آل پارٹیز کیچ عوام کے ساتھ ملکر سخت احتجاج کرے گا کیونکہ احتجاج عوام کابنیادی جمہوری و آئینی حق ہے، آل پارٹیز کیچ کے وفدمیں پی پی پی کیچ کے ضلعی صدر حاجی عبدالقدیر بلوچ، بی این پی عوامی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن خلیل تگرانی، نیشنل پارٹی کیچ کے رہنما طارق بابل، جمعیت علماء اسلام کیچ کے رہنماؤں مولانا عبدالحفیظ مینگل، مولانا محمدعلی شیرانی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنماء یلان زامرانی،انجمن تاجران کے رہنماء غلام اعظم دشتی، بی این پی مینگل کے رہنماء ملا عبدالحمیدبلوچ ودیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں