پارٹی رہنماء اور دیگر معزز شخصیات کے خلاف ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بی این پی

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے ترجمان نے اپنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ضلع کیچ کے نائب صدر حاجی عبدالعزیز اور دیگر سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ایس ای کیسکو کی طرف سے ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایک تو دو مہینے سے عوام کو بجلی بند کر کے عذاب سے دوچار کردیا ہے دوسری جانب عوام کرونا وائرس کی وجہ سے موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور ایک سال سے ایس ای کیسکو کی غنڈہ گردی جاری ہے ہر روز شہر کے ٹرانسفارمر کو بند کرنا ضلع کیچ کے دور دراز علاقوں کے بجلی مکمل بند کر دینا لوگوں کی بنیادی حقوق کی پامالی کرنے اور عوام مجبور ہو کر احتجاج نہ کرے تو پھر کیا کرے،نااہل صوبائی حکومت مکران کے عوام پر ایک مہربانی کرے ایس ای کیسکو ریاض پٹھان کو جلد سے جلد صوبہ بدر کریں اور ایران کی طرف سے دی جانے والی خیراتی بجلی سے مکران کو آزاد کر کے خود بجلی کا بندوست پر کام شروع کریں اور ایف آئی آر کو ختم کریں اگر سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ واپس نہیں لیا گیا تو بی این پی تربت تحصیل اپنے ضلعی قائدین کے ساتھ مل کر ضلع انتظامیہ کے خلاف بھر پوراحتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں