دنیا میں بیشتر بیماریوں کا سبب غیرمعیاری کھانا کھانے کے باعث ہوتا ہے، بلوچستان فوڈ اتھارٹی
دنیا میں بیشتر بیماریوں کا سبب غیرمعیاری کھانا کھانے کے باعث ہوتا ہے بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کو صاف ستھری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے ملاوٹ کرنے اور مضرصحت اشیاء خورونوش فروخت کرنے والے چند ٹکوں کی خاطر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اس گھناؤنے عمل میں ملوث افرادکبھی بھی بچ نہیں سکیں گے حکومت بلوچستان ایسے افرادکے خلاف سخت حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے ملاوٹ کرنے والے افراد اس عمل سے اجتناب کریں بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہوٹلز،بیکریزاور دکانیں سیل کردی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ذونل ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی نصیرآباد،سبی امداد علی ابڑونے ضلع جعفرآباد کے علاقے اوستہ میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسرماجدعلی،ڈاکٹرمصطفیٰ رحیم بھی تھے کاروائی کے دوران انہوں نے اوستامحمد میں گوشت، دودھ،دہی،جنرل سٹور، کریانہ سٹور سمیت ہوٹلز اوربیکری میں اشیاء خورونوش چیک کیں اور جرمانے کرکے انہیں وارننگ دی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے معروف بیکریزکے پروڈکشن یونٹ چیک کئے غیر معیاری حالت میں پائے گئے کھانے پینے کی تاریخ ایکسپائربھی چیک کیں جنہیں ضائع کیا گیا اس موقع پر امداد علی ابڑونے اس بات پر بھی زور دیا کہ اشیاء خوردونوش ڈھانپ کر رکھیں مٹھائی کی تیاری میں ہمیشہ ککنگ آئل کو استعمال کریں غیر معیاری گھی استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی جس کی وجہ سے کئی مضرصحت بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور لوگوں کو معدے اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ کاروباری حضرات کورونا ایس اوپیز پر بھی مکمل عملدآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اپنی اوردیگر افرادکی زندگیوں کو تحفظ دیا جاسکے۔


