سندھ کے خطرناک گروہ کی حب میں روپوش اور موجودگی کی اطلاع

حب(انتخاب نیوز)سندھ کے خطرناک ڈکیت اور اغواء کار گروہ کی حب میں روپوش اور موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ روز سندھ نواب شاہ پولیس نے حب کی مقامی پولیس کے ہمراہ حب کے علاقہ الہ آباد ٹائون میں چھاپہ مار کاروائی کر تے ہوئے نواب شاہ پولیس سندھ کو ایک درجن سے زائد قتل ،اقدام قتل ،چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 3ملزمان شہزور ولد سدابہار ،سریش کمار ولد انیل اور دلیپ کمار ولد سنیل کو گرفتار کرلیا نواب شاہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین کیسز میں مطلوب تھے اور سندھ سے فرار ہو کر ایک سال سے حب کے میں روپوش تھے اور دو ملزمان ح کی دو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے تھے جبکہ ایک دلیپ کمار ایک زمیندار کے پاس ہاری تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں