یمن میں شدید بارشیں، سیلابی ریلے میں ڈوب کر 7بچیاں جاں بحق

صنعاء:یمن کی مشرقی گورنری ابین میں المحفد ڈاریکٹوریٹ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں 7 یمنی بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ المحفد گورنری میں سات بچیاں سیلابی ریلے میں ڈوب گئیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی بچیوں کی عمریں سات اور آٹھ سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت صباح محسن علی فاہ، قبلہ مہدی سعید عمر، انتظار مہدی سعید عمر، لمیس الخضر ناصر عمر، شموخ صالح ناصر عمر، علیا علی صالح عمر اور آمن جمال حیدر منصور کے ناموں سے کی گئی ہے۔پانی میں ڈوبنے والی بچیوں میں سے چھ کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں جب کہ ساتویں کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی تمام بچیاں آل جاشح قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں