ہماری سیاسی تربیت میں دوغلی پالیسی نہیں،نواب ثناء اللہ زہری

خضدار:سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہاہے کہ آنے والے مستقبل میں ہمارے ورکرز مضبوط سیاسی پوزیشن میں ہونگے ماضی میں سب سے بڑھ کر بلوچستان کے عوام کی سیاسی و قبائلی نمائندگی اور صوبے کے دیرینہ مسائل کو کم کرنے کی کوشش کی،تعلیم صحت کی صورت میں بڑے پراجیکٹس دیئے اضلاع اور شہروں کی تعمیرو ترقی اور خوبصورت کے لئے کام کیا آئندہ اس سے بڑھ کر بہتر فارمولاپیش کریں گے بلوچستان کے سیاسی دا پیج سے بخوبی آگاہ ہیں بہت سارے سیاسی رہنما اور قبائلی عمائدین نے سیاسی حوالے سے مل کر آگے بڑھنے کے لئے رابطہ کیا ہے ان تمام سیاسی و قبائلی عمائدین کو اپنے قافلے میں خوش آمدید کہیں گے، نجی مصروفیات کے باعث کچھ وقت کے لئے کارکنوں سے دور رہا تاہم اب بہت جلد ان کے درمیان رہ کرمستقبل کی سیاسی حکمت عملی مرتب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ ہماری قربانیاں ہمیشہ صوبہ اور ملک کے عوام کے لئے رہی ہیں مضبوط وفاق اور ملکی سالمیت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے میرے خاندان سمیت میرے ورکرز نے دیر پا امن کے لئے قربانیاں دی ہیں ہماری جدوجہد اور کوششوں کے باعث آج صوبے میں امن قائم ہے اور لوگ پہلے کی بنسبت سکون کے ساتھ رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی تربیت میں دوغلی پالیسی قطعا شامل نہیں ہے ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ سچ کے ساتھ گفتگو کی اور سیاست میں ان کے لئے اچھے راستے کو چنا ان کی خوشحالی و فلاح وبہبود کے لئے ہمیشہ غور و فکر کیا اوربڑے پیمانے کے منصوبے تشکیل دیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں